مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کی پولیس نے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 200سے تجاوز کرگئی ہے۔ سری لنکن پولیس کا کہنا ہے کہ آٹھ دھماکوں میں 207 افراد ہلاک جبکہ 500 زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد میں 35 غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق آٹھ دھماکوں میں کم از کم 2 خودکش حملے تھے ، جبکہ پولیس نے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔دھماکے گرجا گھروں اور فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ہوئے ،گرجا گھروں میں دھماکے اس وقت ہوئے جب وہاں ایسٹرکی تقریبات جاری تھیں۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور قریبی علاقوں میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کے بعد ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں کرفیو لگا دیا گیا ۔
سری لنکا کی پولیس نے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا
سری لنکا کی پولیس نے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 200سے تجاوز کرگئی ہے۔
News ID 1889898
آپ کا تبصرہ